شیر افضل مروت کے خلاف تادیبی کارروائی روک دی گئی ہے۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 26 فروری تک رپورٹ طلب کر لی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس تھمن رفعت امتیاز نے شرافضل مروت کی کیسز کی تفصیلات فراہم کرنے اور ہراساں نہ کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔شیرا فضل مروت نے عدالت میں پیش ہو کر موقف اختیار کیا کہ ہم نے احتجاج کیا اور ریلی نکالی، جس کے بعد میرے گھر پر چھاپہ مارا گیا، رات ایک بجے میرے گھر کا دروازہ توڑا گیا اور ہراساں کیا گیا۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پولیس اور ایف آئی اے سے کیسز کی تفصیلات حاصل کریں۔اس پر عدالت نے کہا کہ پہلے نوٹس دیا جاتا ہے اور جواب مانگا جاتا ہے۔عدالت نے تادیبی کارروائی روکنے پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 26 فروری تک رپورٹ طلب کر لی۔