اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت میں اسلحہ لائسنس بنوانے والوں کو اسلحہ کی تربیت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔اسلحہ لائسنس بنوانے کے خواہشمند وں کو اسلام آباد پولیس تربیت دیگی ۔ صرف تربیت حاصل کرنے والوںکو اسلحہ لائسنس جاری کیاجائیگا۔وفاقی پولیس کی جانب سے تین دن کی ٹریننگ دی جائیگی ۔ آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر کا کہنا ہے کہ وفاقی پولیس کی شوٹنگ رینج میں امید واروں کو اسلحہ چلانے کی تربیت دی جائیگی ، بغیر تربیت کسی کو اسلحہ رکھنے کا لائسنس نہیں دیاجائیگا۔
ادارتی پسند
اسلام آباد میں اسلحہ لائسنس کیلئے ٹریننگ لازمی قرار
- by web_desk
- دسمبر 11, 2023
- 0 Comments
- 1142 Views
- 2 سال ago

Leave feedback about this