اسلام آباد سے گرفتار صحافی مطیع اللہ جان کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور پاکستان Roze News
پاکستان

اسلام آباد سے گرفتار صحافی مطیع اللہ جان کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

مطیع اللہ جان کے جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ معطل

مطیع اللہ جان کے جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ معطل

اسلام آباد:انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے مبینہ آئس برآمدگی کیس میں گرفتار صحافی مطیع اللہ جان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔صحافی مطیع اللہ جان کو ای نائن چیک پوسٹ سے گرفتار کرکے مارگلہ پولیس اسٹیشن منتقل کیا اور مقدمہ درج کیا گیا۔
مطیع اللہ جان کی گاڑی کو 28 نومبر کی رات اسلام آباد ناکے پر رکنے کا اشارہ کیا گیا لیکن گاڑی کی ٹکر سے ڈیوٹی پر مامور کانسٹیبل مدثر زخمی ہوگئے۔گاڑی رکنے پر مطیع اللہ جان نے سرکاری اسلحہ چھین کر اہلکار کو جان سے مارنے کی دھمکی دی جبکہ ملزم نشے میں تھا۔
صدر پی ایف یو جے افضل بٹ، سیکرٹری جنرل ارشد انصاری اور فنانس سیکرٹری لالہ اسد پٹھان نے مطیع اللہ جان کی گرفتاری کی مذمت کی ہے اور صدر آصف زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔

Exit mobile version