خان یونس :غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں خاتون ماہر اطفال کے 9 بچے شہید ہوگئے۔اسرائیلی فوج نے غزہ کے شہر خان یونس کی رہائشی خاتون ڈاکٹر عالہ النجار کے گھر پر بمباری کی جس کے نتیجے میں خاتون ڈاکٹر کے 10 میں سے 9 بچے شہید ہوگئے اور صرف ایک زندہ بچ سکا، شہید بچوں کی عمریں 7 ماہ سے 12 سال کے درمیان تھیں۔
عرب میڈیا کے مطابق حملے میں ڈاکٹر عالہ النجار کے شوہر بھی زخمی ہوئے جب کہ بچ جانے والا واحد بچہ بھی زخمی حالت میں ہے۔قطری ٹی وی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں کے دوران درجنوں فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔
اسرائیل کی غزہ پر بمباری، فلسطینی خاتون ڈاکٹر کے 9 بچے شہید

غزہ، صیہونی فورسز کے فضائی حملے، مزید 120 فلسطینی شہید