کراچی:اداکار محب مرزا نے صنم سعید سے اپنی محبت کا اعتراف کرلیا۔گزشتہ کئی دنوں سے شہ سرخیوں کا حصہ رہنے والے اداکار محب مرزا نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے دبے لفظوں میں صنم سعید سے اپنی محبت کا اعتراف کرلیا۔میزبان نے محب سے سوال کیا کہ آپ صنم کے بارے میں کیا کہنا چاہیں گے آپ کی ان کیساتھ کب اور کہاں کہانی شروع ہوئی؟جس پر محب مرزا نے جواب دیا کہ صنم کا مطلب ہے جس سے محبت کی جائے اور محب کا مطلب ہے محبت کرنے والا اس سے زیادہ میں اور کچھ نہیں کہوں گا۔میزبان نے سوال کیا کہ آمنہ شیخ سے علیحدگی کے بعد صنم کے ساتھ زندگی کا آغاز کرنا کیسا رہا،کیونکہ دوسری مرتبہ انسان محبت کرنے سے ڈرتا ہے؟محب مرزا نے جواب دیا کہ وہ اس بات سے بھی اتفاق کرتے ہیں کہ دوسری بار محبت کرنا آسان نہیں ہے یہ مشکل ہے لیکن ہر کسی کو اپنے تجربے کی اصلاح کرنے کا اختیار ہے جو اپنے رشتے درست کرنا چاہتا ہو۔اداکار کا کہنا تھا کہ کوئی بھی پیدائشی سمجھدار نہیں ہوتا لیکن ہم اپنے تجربات سے سیکھتے ہیں۔
انٹرٹینمنٹ
اداکارمحب مرزا نے صنم سعید سے اپنی محبت کا اعتراف کرلیا
- by Rozenews
- جنوری 5, 2023
- 0 Comments
- 968 Views
- 2 سال ago

Leave feedback about this