خیبرپختونخوا کے بعد سندھ میں بھی شدید بارشوں کا الرٹ جاری کردیا گیا، صوبے میں 28 اگست تک شدید بارش متوقع ہیں۔این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ سندھ میں 24 سے 28 اگست تک شدید برسات متوقع ہے، کراچی اور حیدرآباد میں بھی شدید بارش کا امکان ہے، حیدرآباد میں 2 گھنٹوں کے دوران تیز بارش متوقع جبکہ اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ترجمان این ڈی ایم اے نے بتایا کہ کراچی میں اگلے ڈیڑھ گھنٹے کے دوران تیز بارش متوقع ہے، موسلادھار بارش سے کراچی میں بھی اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔این ڈی ایم اے کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ زیرآب سڑکوں پر سفر کرنے سے گریز کریں اور بجلی کے کھمبوں سے دور رہیں۔
Leave feedback about this