ابھیشیک بچن نے 50 کروڑ 88 لاکھ روپے کے چھ فلیٹ خرید لیے انٹرٹینمنٹ Roze News
انٹرٹینمنٹ

ابھیشیک بچن نے 50 کروڑ 88 لاکھ روپے کے چھ فلیٹ خرید لیے

ابھیشیک بچن نے 50 کروڑ 88 لاکھ روپے کے چھ فلیٹ خرید لیے

ابھیشیک بچن نے 50 کروڑ 88 لاکھ روپے کے چھ فلیٹ خرید لیے

ابھیشیک بچن نے ممبئی کے علاقے بوریولی میں 6 اپارٹمنٹ (فلیٹ)خریدے ہیں جن کی مجموعی مالیت 15 کروڑ 42 لاکھ بھارتی روپے (50 کروڑ 88 لاکھ 60 ہزار پاکستانی روپے) ہے۔ان 6 فلیٹس کی ڈیل کو مئی میں حتمی شکل دی گئی تھی۔ تمام فیلٹس کا مجموعی رقبہ 4894 مربع فٹ ہے۔ فی مربع فٹ مالیت 31498 بھارتی روپے (ایک لاکھ 9 ہزار 343 پاکستانی روپے) ہے۔سب سے بڑا اپارٹمنٹ 1101 مربع فٹ کا ہے جو 3 کروڑ 42 لاکھ بھارتی روپے کا ہے۔ دو اپارٹمنٹ 252 اسکوائر فٹ کے ہیں جن میں سے ہر ایک کی مالیت 79 لاکھ بھارتی روپے ہے۔ 2 اپارٹمنٹ 1101 مربع فٹ اور 1094 مربع فٹ کے ہیں۔ یہ تمام اپارٹمنٹ بوریولی ایسٹ ویسٹرن ایکسپریس ہائی وے پر واقع ایک عمارت کی 57 ویں منزل پر واقع ہیں۔ابھیشیک بچن نے 2014 میں اِسی بلڈر سے ورلی کے علاقے میں ایک فلیٹ 41 کروڑ بھارتی روپے خریدا تھا جو اگست 2021 میں اسی کو 45 کروڑ میں فروخت کردیا تھا۔ ابھیشیک اپنے جلسہ نامی بنگلے میں اپنے والدین امیتابھ بچن اور جیہ بچن کے ساتھ رہتے ہیں۔ اس سے قبل امیتابھ بچن پرتیکشا (انتظار) نامی اپنے بنگلے میں رہتے تھے۔

Exit mobile version