ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.33 فیصد جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 29.65 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔ادارہ شماریات کے ہفتہ وار اعداد وشمار کے مطابق گذشتہ ہفتے میں 14 اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ، سترہ اشیاءکی قیمتوں میں کمی ، بیس کی قیمتیں مستحکم رہیں ، گذشتہ ہفتے ٹماٹر فی کلو تائیس روپے مہنگے ہوئے ۔آلو کی فی کلو قیمت میں تین روپے کا اضافہ ہوا ، رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے انڈے فی درجن پانچ روپے مہنگے ہوئے ، 800 گرام نمک ایک روپے لہسن فی کلو چار روپے مہنگا ہوا دال ماش، دال چنا ، دال مسور کی قیمتوں میں اوسطاً آٹھ روپے فی کلو کمی ہوئی ۔ادارہ شماریات کے مطابق چاول ، پیازکی قیمتوں میں بھی کمی ہوگئی ۔
معیشت و تجارت
آٹے کے 20 کلو تھیلے اور چینی کی فی کلو قیمت میں نمایاں کمی ، ادارہ شماریات نے حتمی اعلان کردیا
- by Rozenews
- اکتوبر 29, 2023
- 0 Comments
- 346 Views
- 1 سال ago
Leave feedback about this