آسٹریلوی کپتان نے ورلڈ کپ فائنل میں کس بھارتی کھلاڑی کو سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا؟ کھیل Roze News
کھیل

آسٹریلوی کپتان نے ورلڈ کپ فائنل میں کس بھارتی کھلاڑی کو سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا؟

آسٹریلوی کپتان نے ورلڈ کپ فائنل میں کس بھارتی کھلاڑی کو سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا؟

آسٹریلوی کپتان نے ورلڈ کپ فائنل میں کس بھارتی کھلاڑی کو سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا؟

آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے ورلڈ کپ فائنل میچ میں بھارتی باﺅلر محمد شامی کی تعریف کرتے ہوئے انہیں اپنی ٹیم کیلئے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا ہے ان کا کہنا تھا کہ محمد شامی بہت اچھا کھیل رہے ہیں ان کی گیند بازی شاندار ہے ۔ورلڈ کپ فائنل سے قبل پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ٹیم انڈیا کی کارکردگی پورے ٹورنامنٹ میں بہت اچھی رہی ہے بھارت بہت اچھی ٹیم ہے لیکن ہم بھی بہتر کھیل رہے ہیں ، آسٹریلوی کپتان نے اپنے کھلاڑیوں پر زور دیا کہ کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں سٹیڈیم میں بیٹھے ایک لاکھ 30 ہزار بھارتی شائقین کو خاموش رکھنے کیلئے انہیں بھارت کیخلاف اپنا بہتر ین کھیل دکھانا ہوگا، ان کا کہنا تھا کہ ظاہر ہے کہ ہجوم یکطرفہ ہوگا لیکن اس سے زیادہ اطمینان بخش کوئی بات نہیں ہے کہ وہ خاموش رہیں اور کل ہمارے لئے یہی ہدف ہے ، آپکو فائنل کے ہر موقع کافائدہ اُٹھانا ہوگا

Exit mobile version