آرمی چیف سے گولڈ میڈل جیتنے والی پاک آرمی ٹیم کی ملاقات پاکستان Roze News
پاکستان

آرمی چیف سے گولڈ میڈل جیتنے والی پاک آرمی ٹیم کی ملاقات

ملکی ترقی کیلئے ہر کسی نے کردار ادا کرنا ہوگا: آرمی چیف

ملکی ترقی کیلئے ہر کسی نے کردار ادا کرنا ہوگا: آرمی چیف

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ایکسرسائز کیمبرین پٹرول میں حصہ لینے والی پاک فوج کی ٹیم نے ملاقات کی ہے۔شعبہ تعلقات عامہ پاک فوج (آئی ایس پی آر)کے مطابق ایکسرسائز کیمبرین پٹرول مقابلے برطانیہ میں 4 سے 13 اکتوبر تک جاری رہے، مقابلوں میں 143 ٹیموں نے حصہ لیا، پاک فوج کی ٹیم نے مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا کہ آرمی چیف نے ٹیم کی شاندار کارکردگی کوسراہا اور پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کرنے کی تعریف کی۔

Exit mobile version