آئی ایم کو گیس کی قیمت اور پٹرولیم لیوی بڑھانے کی یقین دہانی تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

آئی ایم کو گیس کی قیمت اور پٹرولیم لیوی بڑھانے کی یقین دہانی

پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات ختم، سٹاف لیول کا معاہدہ نہ ہوسکا

پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات ختم، سٹاف لیول کا معاہدہ نہ ہوسکا

اسلام آباد:پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات ہوئے جس میں حکومت نے آئی ایم ایف کو پٹرولیم لیوی اور گیس کی قیمت بڑھانے سمیت ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کرنے کی یقین دہانی کرادی جب کہ آئی ایم ایف نے بجلی پر سبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے آئی ایم ایف جائزہ مشن کے ساتھ ہونے والی ورچوئل مذاکرات میں پاکستانی ٹیم کی قیادت سیکرٹری خزانہ حامد یعقوب شیخ نے کی جبکہ آئی ایم ایف ٹیم کی سربراہی میں جائزہ مشن کے سربراہ ناتھن پورٹر کررہے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو سیلاب سے متعلق منصوبوں پر آنے والے اخراجات کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا گیا۔آئی ایم ایف کے ساتھ ورچوئل مذاکرات میں اہم پیش رفت کے بعد آئی ایم ایف کے ساتھ گلے اقتصادی جائزہ کی تکمیل اور پروگرام ٹریک پر لانے کے لئے فزیکل مذاکرات کا شیڈول طے پانے کے امکانات ہیں۔

Exit mobile version