ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف اور پاکستان کا اسٹاف لیول معاہدہ خوش آئند ہے ،واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں پاکستانی عوام کیساتھ ہیں، پاکستان کیساتھ ٹیکنیکل انگیجمنٹ جاری رہے گی۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کیساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کومضبوط کرینگے ،امریکا پاکستان سمیت کسی ملک پر دباﺅ نہیں ڈالتا کہ وہ امریکا یا چین سے تعلقات رکھے میتھیوملر کا مزید کہنا تھا کہ ایسے راستے تلاش کرتے رہیں گے ، جس سے پاک امریکا تعلقات مزید بڑھیں ۔