گلوکارہ آئمہ بیگ نے کنسٹرٹ کے منتظمین کو ان کا نام لیکر ٹکٹ فروخت کرنے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے آئمہ بیگ نے لکھا ہے کہ مجھے یہ لکھتے ہوئے مایوس ہورہی ہے میں پیمنٹ نہ ہونے کی وجہ سے پہلے ہی لاہور کے کنسٹرٹ میں جانے سے انکار کرچکی تھی لیکن پھر بھی میرے نام پر ایونٹ کے ٹکٹ فروخت کیے جارہے ہیں۔انہوں نے لکھا کہ میرے انکار کے بعد کنسٹرٹ کے منتظمین کو میرا نام استعمال نہیں کرناچاہیے تھا لیکن انہوں نے میرا نام استعمال کرکے پیسے کمائے اور میرے مداحوں کو گمراہ کیا جو میرا نام دیکھ کر ایونٹ کے ٹکٹ خرید رہے ہیں،آئمہ بیگ نے مزید لکھا ہے کہ می اس غیر پیشہ ورانہ رویے سے بہت مایوس اور پریشان ہوں، یہ مجھے بدنام کرنے کی کوشش ہے، کیوں کہ میرے مداح مجھے دیکھنے کیلئے کنسٹرٹ کے ٹکٹس خرید رہے ہیں۔
انٹرٹینمنٹ
آئمہ بیگ کنسٹرٹ کے منتظمین پر برس پڑیں
- by web_desk
- مارچ 15, 2023
- 0 Comments
- 804 Views
- 2 سال ago

Leave feedback about this