ایران کا امریکا کے کسی بھی حملے کا جواب کئی گنا زیادہ شدت سے دینے کا اعلان دنیا Roze News
دنیا

ایران کا امریکا کے کسی بھی حملے کا جواب کئی گنا زیادہ شدت سے دینے کا اعلان

ایران کا امریکا کوجواب دینے کا اعلان

ایران کا امریکا کوجواب دینے کا اعلان

 

تہران: ایرانی حکام نے کہا ہے کہ امریکا کے کسی بھی حملے کا جواب کئی گنا زیادہ شدت سے دیا جائے گا۔

سینئر ایرانی حکام نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ لارک پر امریکی حملوں کے جواب میں ایران کی کارروائی نے ثابت کر دیا ہے کہ خطے میں کوئی بھی ہدف تہران کی پہنچ سے باہر نہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی حکام نے بتایا کہ اگر ایران پر دوبارہ حملہ کیا گیا تو تہران سخت جواب دینے کے لئے تیار ہے۔

آبنائے ہرمز کے حوالے سے ایرانی ذرائع نے خبردار کیا کہ تہران کے مقرر کردہ قواعد کی خلاف ورزی کرنے والے بحری جہازوں کے لیے صورتحال مزید خراب ہو جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران خطے میں کسی بھی ہدف تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Exit mobile version