جنگ کے خواہاں نہیں، سرحدوں کا تحفظ کریں گے،ایرانی صدر دنیا Roze News
دنیا

جنگ کے خواہاں نہیں، سرحدوں کا تحفظ کریں گے،ایرانی صدر

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ ایران جنگ کا خواہاں نہیں مگر اپنی سرحدوں کا مکمل تحفظ  اور علاقائی سالمیت کا دفاع کریں گے۔

تہران میں تقریب سے خطاب میں مسعود پزشکیان نے کہا کہ ہمیں اندرونی طاقت اور اتحاد پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ایسا معاشرہ تشکیل دیں جہاں دشمن مداخلت نہ کرسکے۔

مسعود پزشکیان نے کہا وہ استعفیٰ نہیں دیں گے اوراپنے محاذ پر ڈٹے رہیں گے، فوجی حکام کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں، تمام فیصلے سپریم لیڈر کی ہدایت پر ہورہے ہیں۔

 

Exit mobile version