ایران کا ایک بار پھر فیفا ورلڈ کپ میچز امریکا سے میکسیکو منتقل کرنے کا مطالبہ دنیا Roze News
دنیا

ایران کا ایک بار پھر فیفا ورلڈ کپ میچز امریکا سے میکسیکو منتقل کرنے کا مطالبہ

ایران نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں اس کی شرکت اس وقت تک غیر یقینی ہے جب تک کہ فیفا اس کے میچز امریکا سے میکسیکو منتقل نہیں کرتا۔

ایرانی وزیر کھیل احمد دونیا مالی کا کہنا ہے کہ اُنھیں یقین نہیں ہے کہ ایرانی کھلاڑی امریکا میں محفوظ ہوں گے۔

خیال رہے کہ صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران کا امریکہ میں کھیلنا انھیں خطرے میں ڈال سکتا ہے۔ اس بیان کے باوجود فیفا نے ایران کے میچز منتقل کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

ایرانی فٹبال نیوزی لینڈ، بیلجیم اور مصر کے خلاف کیلیفورنیا اوور سیاٹل میں کھیلے گی۔ امریکا، میکسیکو اور کینیڈا میں شیڈول فیفا ورلڈ کپ کا آغاز 11 جون سے ہو رہا ہے اور یہ 19 جولائی تک جاری رہے گا۔

Exit mobile version