ایران پر حملہ کرنے کیلئے امریکا کس دن کا انتخاب کرے گا؟ دنیا Roze News
دنیا

ایران پر حملہ کرنے کیلئے امریکا کس دن کا انتخاب کرے گا؟

ایران پر حملہ کرنے کیلئے امریکا کس دن کا انتخاب کرے گا؟

ایران پر حملہ کرنے کیلئے امریکا کس دن کا انتخاب کرے گا؟

امریکا کے ساتھ جاری مذاکرات کے باوجود ایران پر جنگ کے طوفانی بادل گھنے ہوتے جا رہے ہیں۔

موجودہ صورتِ حال کے پیشِ نظر اب سوال یہ ہے کہ امریکا اگر ایران پر حملہ کرتا ہے تو وہ حملہ کرنے کے لیے کس دن کا انتخاب کرے گا؟

حالیہ تاریخ پر نظر ڈالنے پر چند حقائق سامنے آتے ہیں جو اس سوال کا جواب دینے میں مدد کر سکتے ہیں۔

پہلی اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہر امریکی انتظامیہ معیشت پر جنگ کے اثرات کو محدود کرنے کی پوری کوشش کرتی ہے کیونکہ جنگ میں اسٹاک مارکیٹ بہت متاثر ہوتی ہے، یہی وجہ ہے کہ گزشتہ جنگوں کے دوران مارکیٹ کو کریش ہونے سے بچانا امریکی حکومت کی ایک ترجیح رہی۔

حملہ کرنے کے لیے پیر کو ہمیشہ بدترین دن سمجھا جاتا ہے جب کہ جمعے کی شام، ہفتے یا اتوار کو نسبتاً محفوظ دن سمجھا جاتا ہے کیونکہ ایسا کرنے سے معیشت پر جنگ کے اثرات کو محدود کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

اس حساب سے رواں ماہ جنگ شروع کرنے کی بہترین تاریخ 13 فروری تھی جو کہ گزر چکی۔

اگر جمعے کی رات یعنی 13 فروری کو ایران پر حملہ کیا جاتا تو ٹرمپ انتظامیہ کے پاس اس حملے کے اثرات کو سنبھالنے کے لیے ہفتے کے آخر میں 2 نہیں بلکہ پورے 3 دن تھے کیونکہ 16 فروری امریکا کے سب سے پہلے صدر جارج واشنگٹن کا یومِ پیدائش ہے اور اس دن امریکا میں عام تعطیل ہوتی ہے۔

اگلے ماہ امریکا میں کوئی عام تعطیل نہیں ہے تو اب حملہ کرنے کے لیے سب سے بہترین تاریخ 3 اپریل ہے کیونکہ اس دن امریکا میں بازار گڈ فرائیڈے کے لیے بند ہوں گے۔

Exit mobile version