ایران میں زلزلہ کے خوفناک جھٹکے،لوگوں میں خوف وہراس دنیا Roze News
دنیا

ایران میں زلزلہ کے خوفناک جھٹکے،لوگوں میں خوف وہراس

ایران میں زلزلہ کے خوفناک جھٹکے،لوگوں میں خوف وہراس

ایران میں زلزلہ کے خوفناک جھٹکے،لوگوں میں خوف وہراس

جنوبی ایران میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، ریکٹر سکیل پر جن کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی، تاہم فوری طور پر کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق شنہوا نے جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ روز جنوبی ایران میں زلزلہ برطانوی وقت کے مطابق رات تین بجکر 43 منٹ پر آیا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق زلزلے کا مرکز 27.36 درجے شمالی عرض بلد اور 52.60 درجے مشرقی طول بلد پر واقع تھا جبکہ زلزلے کی گہرائی زیر زمین تقریباً 10 کلومیٹر تھی جس کے باعث جھٹکے نسبتاً زیادہ شدت سے محسوس کیے گئے۔

رپورٹس کے مطابق تاہم تاحال کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی فوری اطلاعات سامنے نہیں آئیں، مقامی حکام صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

Exit mobile version