امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جیرالڈ فورڈ بحری بیڑہ مشرق وسطیٰ کی طرف روانہ کر دیا ہے۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ہم ایران کے ساتھ ڈیل چاہتے ہیں، توقع ہے ایران کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہوں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو ایران کیلئے بہت برا ہو گا، ایران کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں بحری بیڑے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ ہمارا ایک بحری بیڑہ پہلے ہی مشرق وسطیٰ میں موجود ہے، ان نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو بحری بیڑہ استعمال کر سکتے ہیں، مشرق وسطیٰ میں ہمارے پاس بہت بڑی فوج تیار ہے۔
دوسری جانب ایک امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ امریکی فوج ایران کے خلاف کارروائی کی تیاری کر رہی ہے، ضرورت پڑی توکارروائی کئی ہفتے تک جاری رہ سکتی ہے۔
واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان براہ راست پہلے مذاکرات منگل کو جنیوا میں ہوں گے، امریکی ایلچی اسٹیووٹکوف اورجیرڈکشنرایرانی حکام سے ملاقات کریں گے۔
امریکی وفد روس اور یوکرین کے ساتھ سہ فریقی مذاکرات میں بھی حصہ لے گا۔
