شادی کے 6 گھنٹے بعد بچی کی پیدائش،پورے علاقے میں چہ میگوئیاں دنیا Roze News
دنیا

شادی کے 6 گھنٹے بعد بچی کی پیدائش،پورے علاقے میں چہ میگوئیاں

شادی کے 6 گھنٹے بعد بچی کی پیدائش،پورے علاقے میں چہ میگوئیاں

شادی کے 6 گھنٹے بعد بچی کی پیدائش،پورے علاقے میں چہ میگوئیاں

بھارت کی ریاست اتر پردیش کے ضلع رامپور سے ایک حیران کن خبر  منظر عام پر آئی ہے، جہاں شادی کے صرف 6 گھنٹے بعد دلہن نے ایک بیٹی کو جنم دیا اور دولہا باپ اور دلہن ماں بن گئی۔ یہ خبر جیسے ہی گاؤں والوں تک پہنچی تو گھر کے باہر لوگوں کی بھیڑ جمع ہو گئی۔
اتر پردیش کے رامپور سے ایک عجیب و غریب معاملہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک نوجوان کی شادی ہوئی اور سہاگ رات کے دوران اس کی نئی نویلی دلہن کے پیٹ میں درد شروع ہو گیا۔ اگلی صبح اس نے ایک بچی کو جنم دے دیا۔ سہاگ رات کے محض 6 گھنٹے بعد دلہن کے ماں بننے کی خبر جیسے ہی گاؤں والوں کو ملی تو گھر کے باہر بھیڑ جمع ہو گئی۔ رامپور میں یہ خبر موضوعِ بحث بنی ہوئی ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ یہ واقعہ رامپور کے اعظم نگر تھانہ علاقے میں پیش آیا ہے، مگر اس وقت یہاں کے دو گاؤں کمہریا اور بہادرگنج میں خاص طور پر زیرِ بحث ہیں ۔ دراصل کمہریا کے رہنے والے ایک نوجوان کا رشتہ بہادرگنج گاؤں کی ایک لڑکی سے 6 ماہ پہلے طے ہوا تھا۔رشتہ طے ہونے کے ایک سال بعد دونوں کی شادی ہونا تھی، مگر اچانک دو دن پہلے لڑکی مرسینا پولیس چوکی پہنچ گئی اور اپنے منگیتر سے شادی کرنے پر بضد ہوگئی۔ چوکی پر تعینات پولیس اہلکاروں نے بڑی مشکل سے لڑکی کو سمجھا بجھا کر گھر بھیج دیا۔مگر ہفتے کے دن لڑکی ایک بار پھر چوکی پہنچ گئی اور شادی کرنے کی ضد کرنے لگی۔
لڑکی کی ضد کے بعد پولیس نے کمہریا گاؤں کے گرام پردھان افروز علی خان اور بہادرگنج گاؤں کے پردھان ببلو کو بلایا۔ پردھانوں کے ساتھ نوجوان اور لڑکی کے اہلِ خانہ بھی پہنچ گئے اور آپسی سمجھوتے کی بات کہہ کر چوکی سے چلے گئے۔ تقریباً رات 8 بجے دونوں فریقین میں سمجھوتہ ہو گیا۔ اس کے ایک گھنٹے بعد دولہا پانچ آدمیوں کے ساتھ سسرال بہادرگنج گاؤں پہنچا اور دلہن کو اپنے گھر لے آیا۔
رپورٹ کے مطابق پھر سہاگ رات کو جو ہوا، وہ دیکھ کر سب دنگ رہ گئے۔ رات تقریباً 12 بجے دلہن کے پیٹ میں درد اٹھا تو گھر والے گھبرا گئے۔ اس کے بعد فوراً رات میں ہی قریب کی ایک خاتون ڈاکٹر کو گھر بلایا گیا۔خاتون ڈاکٹر نے دیکھتے ہی دلہن کا ابتدائی علاج کیا۔ اتوار کی علی الصبح گھر میں نومولود کے رونے کی آواز گونجی تو سنسنی پھیل گئی۔ پوچھ گچھ پر معلوم ہوا کہ دلہن نے ایک بیٹی کو جنم دیا ہے۔
سہاگ رات پر ہی دلہن کے بچی کی پیدائش کی خبر پورے گاؤں میں آگ کی طرح پھیل گئی۔ کچھ ہی دیر میں گھر کے آس پاس خواتین کی بھیڑ جمع ہو گئی۔ نومولود بچی کو گود میں اٹھا کر دولہے نے بھی خوب مٹھائیاں بانٹیں۔ تاہم اس بچے کی اچانک سہاگ رات کے 6 گھنٹے بعد پیدائش پورے علاقے میں موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔

Exit mobile version