ہارورڈ ہیلتھ پبلشنگ کی نئی تحقیق نے انڈوں اور خون میں خراب کولیسٹرول (LDL) کے تعلق کے بارے میں طویل عرصے سے رائج تصورات کو چیلنج کر دیا ہے۔
تحقیق کے مطابق خوراک میں موجود کولیسٹرول خون میں LDL کی سطح پر اتنا اثر نہیں ڈالتا جتنا پہلے سمجھا جاتا تھا۔
تحقیق میں 48 بالغ افراد کو تین مختلف غذائی منصوبوں کے تحت رکھا گیا۔ ایک گروپ میں زیادہ کولیسٹرول مگر کم سیر شدہ چکنائی تھی، جس میں روزانہ دو انڈے شامل تھے۔
دوسرے گروپ میں کم کولیسٹرول مگر زیادہ سیر شدہ چکنائی تھی، جبکہ تیسرے گروپ میں زیادہ کولیسٹرول اور زیادہ سیر شدہ چکنائی تھی، جس میں روزانہ ایک انڈا شامل تھا۔
نتائج سے یہ بات سامنے آئی کہ خون میں خراب کولیسٹرول کی سطح بنیادی طور پر سیر شدہ چکنائی کی مقدار سے متاثر ہوتی ہے، نہ کہ خوراک میں موجود کولیسٹرول سے
دلچسپ بات یہ ہے کہ روزانہ دو انڈے کھانے والے افراد میں کولیسٹرول کی سطح میں کوئی اضافہ نہیں ہوا، بلکہ بعض افراد میں کمی بھی دیکھی گئی۔
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ دل کی بیماریوں کے خطرے میں اضافہ کرنے والی غذائیں زیادہ تر گوشت، پراسیسڈ میٹ، مکھن، پنیر اور دیگر سیر شدہ چکنائی والی اشیاء ہیں، نہ کہ انڈے۔ انڈے مجموعی متوازن غذا میں صحت مند اور غذائیت سے بھرپور حصہ بن سکتے ہیں۔
