انسان میں منفی اور مثبت سوچیں پنپتی رہتی ہیں، اگر آپ منفی سوچ سے چھٹکارا چاہتے ہیں تو اپنی غذا میں یہ چیز شامل کر لیں۔
دنیا بھر میں انسان مختلف سوچ کے حامل ہوتے ہیں اور ان میں منفی و مثبت سوچوں کا پیدا ہونا غیر معمولی نہیں۔ تاہم کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جن کی مثبت سوچ، منفی سوچ پر حاوی رہتی ہے اور وہ زندگی میں کامیاب رہتے ہیں۔
دوسری جانب کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جن کے ذہن میں مسلسل منفی خیالات آتے رہتے ہیں اور یہی بات انہیں ڈپریشن میں مبتلا کر دیتی ہے۔ تاہم، اب غذائی محققین نے منفی سوچ سے چھٹکارے کا ایک حل تلاش کر لیا ہے۔
ایک نئی تحقیق میں منفی سوچ سے چھٹکارے کے لیے مشروم کو غذا میں شامل کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ تحقیق کے مطابق ’میجک مشروم‘ میں پایا جانے والا ایک مرکب انسان میں ایسی دماغی سرگرمی کو کم کر سکتا ہے جو کسی شخص کو منفی سوچ کے چکر سے باہر نہیں آنے دیتی، اور یوں یہ ڈپریشن کے علاج میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
ڈپریشن تنہائی کا احساس بڑھاتا ہے اور بعض صورتوں میں لوگ خودکشی جیسے انتہائی قدم بھی اٹھا لیتے ہیں۔ ماہرینِ نفسیات اس کیفیت سے نمٹنے کے لیے مریضوں کو ٹاک تھراپی اور اینٹی ڈپریسنٹ ادویات تجویز کرتے ہیں، تاہم تحقیق بتاتی ہے کہ یہ طریقے ہر فرد کے لیے کارگر ثابت نہیں ہوتے۔
