ایک نئی تحقیق میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ کافی پینے والے افراد نہ پینے والوں کے مقابلے میں پانچ برس زیادہ زندہ رہ سکتے ہیں۔نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ زیادہ سے زیادہ چار کپ تک کافی پینے سے ٹیلو میئرز کی لمبائی میں اضافہ کر کے حیاتیاتی عمر کی رفتار کو سست کیا جاسکتا ہے۔ ٹیلو میئرز ایسے سانچے ہوتے ہیں جو کوروموسومز کے سروں کو محفوظ کرتے ہیں۔رپورٹس کے مطابق خلیوں میں ٹیلومیئرز کی لمبائی میں کمی کا تعلق عمر سے متعلقہ مخصوص بیماریوں سے جوڑا جاتا ہے اور اسے ایک خلیاتی عمر میں اضافے کی علامت بھی سمجھا جاتا ہے۔مگر 4 کپ فی دن کے اس کوٹے (جو کہ 400 ملی گرام کیفین یومیہ کے برابر ہے) کا کوئی فائدہ سامنے نہیں آیا۔ماہرین کے مطابق کافی میں موجود طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس اور سوزش کم کرنے والے مرکبات ہی حیاتیاتی عمر میں اضافے کو سست کرنے اور ٹیلی میئرز کی لمبائی بڑھانے کا سبب بن سکتے ہیں۔دوسری جانب ٹھنڈی اور گرم کافی کے درمیان انتخاب اکثر الجھن میں ڈال دیتا ہے اس کیلیے کیا کیا جائے؟اس حوالے سے بھارت میں کی جانے والی ایک تحقیق کے ذریعے اس معمہ کو حل کرنے کی کوشش کی گئی ہے جس کے نتائج ایک طبی ویب سائٹ میں شائع کیے گئے ہیں۔مذکورہ تحقیق کے نتائج سے یہ معلوم کرنے میں مدد مل سکتی ہے کہ آیا ٹھنڈی کافی گرم کافی سے زیادہ صحت بخش ہے یا نہیں۔ کولڈ کافی یہ پتہ چلتا ہے کہ کولڈ بریو کافی عام طور پر برف اور پانی سے تیار کی گئی فوری کافی کا استعمال کرتے ہوئے بنائی جاتی ہے۔ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ اس کی بنیادی غذائیت گرم کافی جیسی ہے لیکن کولڈ کافی اکثر چینی، دودھ یا کریم جیسے اجزاء کے ساتھ تیار کی جاتی ہے۔یہ اضافی چیزیں اضافی کیلوریز اور شوگر میں حصہ ڈال سکتی ہیں۔ یہ کیفین کے میٹابولزم کو بڑھانے والے کچھ فوائد کو کم کر سکتی ہیں۔ گرم کافی گرم کافی گرم پانی کا استعمال کرتے ہوئے تیار کی جاتی ہے جو ایسے مرکبات کو نکالتی ہے جن کے ہاضمے کے فوائد ہوتے ہیں۔گرم کافی کی گرمی گیسٹرک جوس کو متحرک کرنے اور ہاضمے کو بہتر بنانے میں مدد کر سکتی ہے۔ گرم کافی میٹابولزم پر بھی زیادہ فائدہ مند اثر ڈال سکتی ہے کیونکہ اس میں توانائی کو بڑھانے اور ہوشیار کرنے کی صلاحیت ہے۔گرم کافی کو صحت کے بہت سے فوائد سے بھی جوڑا گیا ہے، ان میں ذیابیطس ٹائپ ٹو، دل کی بیماری جیسی بیماریوں کو خطرے کو کم کرنا بھی شامل ہے۔
کیا کافی پینے سے عمر بڑھ جاتی ہے؟ تحقیق میں بڑا انکشاف

کیا کافی پینے سے عمر بڑھ جاتی ہے؟ تحقیق میں بڑا انکشاف