کانگریس کے سابق صدر نوجوت سنگھ سدھو کی اہلیہ نوجوت کور سدھو نے بڑا انکشاف کرکے مودی سرکار کا اصل چہرہ بے نقاب کردیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست پنجاب میں اس وقت بھونچال کھڑا ہوگیا جب کانگریس کے سابق صدر نوجوت سنگھ سدھو کی اہلیہ نوجوت کور سدھو نے انکشاف کیا کہ پنجاب کا وزیراعلیٰ بننے کے لیے ”500 کروڑ روپے“ درکار ہوتے ہیں۔ان کا 500 کروڑ دینے کا بیان سامنے آنے کے بعد بھارتی سیاست میں ہلچل مچ گئی ہے۔نوجوت کور سدھو نے کہا کہ ان کے پاس کسی بھی سیاسی جماعت کو دینے کے لیے اتنا پیسہ نہیں، لیکن وہ پنجاب کو دوبارہ ایک ”سنہری ریاست“ میں تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ اگر کانگریس انہیں وزیراعلیٰ کے امیدوار کے طور پر آگے لائے تو وہ سیاست میں واپسی پر غور کرسکتی ہیں۔عام آدمی پارٹی اور بی جے پی نے ان کے بیان کو سختی سے تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور اس دعوے کو سیاسی بدنیتی اور کانگریس کی اندرونی کمزوری کا شاخسانہ قرار دیا ہے۔
بھارت میں پنجاب کے وزیراعلیٰ کی قیمت 500 کروڑ، سدھو کی اہلیہ کا بڑا انکشاف

بھارت میں پنجاب کے وزیراعلیٰ کی قیمت 500 کروڑ، سدھو کی اہلیہ کا بڑا انکشاف