مفرور شیخ حسینہ واجد کیخلاف انٹرپول سے ریڈ نوٹس جاری کرنے کی اپیل دنیا Roze News
دنیا

مفرور شیخ حسینہ واجد کیخلاف انٹرپول سے ریڈ نوٹس جاری کرنے کی اپیل

‘بنگلہ دیش واپس جاؤں گی، اپنی دھرتی پر موت کو گلے لگاؤں گی’، حسینہ واجد

‘بنگلہ دیش واپس جاؤں گی، اپنی دھرتی پر موت کو گلے لگاؤں گی’، حسینہ واجد

ڈھاکہ :بنگلادیش کی جانب سے مفرور شیخ حسینہ واجد کیخلاف انٹرپول سے ریڈ نوٹس جاری کرنے کی اپیل کی گئی ، بنگلا دیشی پولیس نے شیخ حسینہ کیخلاف انٹرپول سے ریڈ نوٹس کی درخواست کر کے عالمی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، پولیس نے سابق وزیراعظم حسینہ واجد اور 12 دیگر افراد کیخلاف انٹرپول سے ریڈ نوٹس جاری کرنے کی باضابطہ درخواست دے دی ہے۔
بنگلادیشی پولیس کی جانب سے یہ اقدام انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل کی درخواست پر اٹھایا گیا ہے۔ریڈ نوٹس کی درخواست عدالتی احکامات اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر دی گئی ہے، جس کا مقصد شیخ حسینہ سمیت تمام مفرور ملزمان کو عالمی سطح پر قانون کے کٹہرے میں لانا ہے۔

Exit mobile version