امریکا نے پاکستان میں اپنے شہریوں کیلئے ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی دنیا Roze News
دنیا

امریکا نے پاکستان میں اپنے شہریوں کیلئے ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی

امریکا نے پاکستان میں اپنے شہریوں کیلئے ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی

امریکا نے پاکستان میں اپنے شہریوں کیلئے ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی

واشنگٹن:امریکا نے پاکستان میں اپنے شہریوں کیلئے ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی۔امریکی محکمہ خارجہ کے بیورو آف قونصلر افیئرز کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری میں امریکی شہریوں کو پاکستان کے سفرپر نظرثانی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ امریکی شہری خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے سفر سے گریز کریں۔
ایڈوائزری کے مطابق پاکستان میں انتہا پسند گروہوں نے حملوں کی سازشیں جاری رکھی ہوئی ہیں، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گرد حملے معمول ہیں، پاکستان میں بلا اجازت احتجاج کی اجازت نہیں، پاکستان میں احتجاج کے قریب پائے جانے پر تفتیش کا سامنا ہوسکتا ہے۔جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ امریکی شہریوں کو مظاہروں میں حصہ لینے پر حراست میں لیا جا چکا ہے، امریکی شہریوں کو پاکستانی حکومت اور فوج کے خلاف پوسٹ کرنے پر بھی حراست میں لیا جا چکا ہے۔
ایڈوائزری کے مطابق دہشت گردی میں شہریوں، فوج اور پولیس کو اندھا دھند حملوں کا نشانہ بنایا جا چکا ہے، دہشت گرد ماضی میں امریکی سفارتکاروں اور سفارتی مقامات کو نشانہ بنا چکے ہیں۔

 

Exit mobile version