امریکی انتخابات،حملے کی منصوبہ بندی کرنیوالا افغان شہری گرفتار دنیا Roze News
دنیا

امریکی انتخابات،حملے کی منصوبہ بندی کرنیوالا افغان شہری گرفتار

امریکی انتخابات،حملے کی منصوبہ بندی کرنیوالا افغان شہری گرفتار

امریکی انتخابات،حملے کی منصوبہ بندی کرنیوالا افغان شہری گرفتار

 

واشنگٹن: افغانستان سے تعلق رکھنے والے 27 سالہ ناصر احمد توحیدی کو ریاست اوکلاہوما سے دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ افغان شہری داعش کے نام پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ ناصر احمد توحیدی 2021میں خصوصی امیگرینٹ ویزا پر امریکا آیا تھا اور اوکلاہوما میں رہائش پذیر تھا۔ اس نے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کے کیمروں تک رسائی حاصل کرنے اور ان ریاستوں سے متعلق جہاں اسلحہ لینے کے لیے لائسنس کی ضرورت نہیں آن لائن انفارمیشن تلاش کی۔ ملزم نے وائٹ ہاس اور واشنگٹن مونیومنٹ کے ویب کیمروں کو بھی آن لائن چیک کیا۔

Exit mobile version