ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملرنے کہا کہ پاکستان میں بنیادی جمہوری اصولوں کو سپورٹ کرتے ہیں ۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا کہ آزاد میڈیا ، آزادی اظہار رائے ، اجتماع کی آزادی ہونی چاہیے یہی تمام اصول جمہوری انتخابات کی بنیاد ہیں جن کی حمایت کرتے ہیں ۔انہوں نے پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات اور افغانستان کی صورت حال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کے وعدوں سے قطع نظر ،ہم امریکی مفادات کے تحفظ کا حق برقرار رکھیں گے۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ خطے میں انسداد دہشتگردی کی کارروائیاں کرنے کی صلاحیت برقرار رکھی جائیگی۔
پاکستان میں بنیادی جمہوری اصولوں کو سپورٹ کرتے ہیں ، امریکا

پاکستان میں بنیادی جمہوری اصولوں کو سپورٹ کرتے ہیں ، امریکا