کینیڈا میں ٹرک اور وین کا تصادم ،15 افراد ہلاک دنیا Roze News
دنیا

کینیڈا میں ٹرک اور وین کا تصادم ،15 افراد ہلاک

کینیڈا میں ٹرک اور وین کا تصادم ،15 افراد ہلاک

کینیڈا میں ٹرک اور وین کا تصادم ،15 افراد ہلاک

کینیڈا کے صوبے منی ٹوبا میں ٹرک اور معمر افراد کی وین میں تصادم کے نتیجے میں پندرہ افراد ہلاک ہوگئے حادثے کے بعد سڑک دوطرفہ ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہے ۔حادثہ ونی پیگ کے قریب کاربیری کے علاقے میں پیش آیا ہے ۔کینیڈین پولیس افسر کے مطابق وین ہائی وے 5 پر جنوب میں کار بیری قصبے کی طرف جارہی تھی جبکہ سیمی ٹریلر ہائی وے ایک پر مشرق کی طرف جارہاتھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مئی ٹوبا میں اس سے قبل اس طرح کے بڑے جانی نقصان کا ٹریفک حادثہ نہیں ہوا ہے ۔ٹرک کمپنی کے سی او او نے تحقیقات میں مکمل تعاون کا وعدہ کیا ہے ، ان کا مزید کہنا تھا کہ اسوقت ہمارے پاس حادثے سے متعلق محدود تفصیلات ہیں۔

Exit mobile version