ایران کا سعودی عرب کیساتھ تجارت شروع کرنے کا اعلان دنیا Roze News
دنیا

ایران کا سعودی عرب کیساتھ تجارت شروع کرنے کا اعلان

ایران کا سعودی عرب کیساتھ تجارت شروع کرنے کا اعلان

ایران کا سعودی عرب کیساتھ تجارت شروع کرنے کا اعلان

ایران کے وزیر صنعت وتجارت نے کہا ہے کہ ایران اور سعودی عرب باہمی رضا مندی سے تجارت کا آغاز کررہے ہیں ۔ایرانی وزیر رضا فاطمہ امین کا کہنا ے کہ تعلقات بحالی کے تناظر میں ایرانی اشیا کو سعودی عرب میں داخلے کی اجازت دینا ایجنڈے میں شامل ہے ۔رضا فاطمہ امین نے کہا ہے کہ وزارت میں ہمارے ساتھیوں نے سامان برآمد کرنے کا عمل شروع کردیا ہے ۔ایران کے وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان اور سعودی ہم منصب شہزاد ہ فیصل بن فرحان نے چھ اپریل کو چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ہونیوالی بات چیت کے اختتام پر ایک مشترکہ بیان پر دستخط کیے تھے ۔رپورٹس کے مطابق اس معاہدے کا مقصد ایران اور سعودی عرب کے درمیان کئی سال سے تعطل کا شکار سفارتی تعلقات کو بحال کرنا تھا۔

Exit mobile version