لاہور:پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صائمہ قریشی نے کہا ہے کہ مردوں کو غیر ازدواجی تعلقات قائم کرنے کے بجائے نکاح کو ترجیح دینی چاہیے کیونکہ 95 فیصد مرد دوسری شادی کے خواہاں ہوتے ہیں۔حال ہی میں معروف اداکارہ صائمہ قریشی نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی اور انہوں نے ایک بار پھر مردوں کی دوسری شادی کے حوالے سے اپنے مؤقف کا اعادہ کیا ہے۔
اداکارہ نے کہا ہے کہ اگر مردوں کو افیئرز چلانے کا شوق ہے تو ان کے لیے بہتر ہے کہ وہ کسی کی ذمہ داری لیں کیونکہ ایک مرد کی غلط حرکت پوری نسل کو تباہ کر سکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی مرد کسی کے احساسات کے ساتھ کھیلتا ہے یا جھوٹے خواب دکھاتا ہے تو اسے یہ سوچنا چاہیے کہ اس کی اپنی اولاد بھی بڑی ہو رہی ہے اس لیے بہتر یہی ہے کہ غلط یا حرام تعلقات رکھنے کے بجائے نکاح کر لیا جائے۔
صائمہ قریشی کے مطابق 95 فیصد مرد دوسری شادی کرنا چاہتے ہیں، جب مرد غیر ازدواجی تعلقات قائم کرتے ہیں تب تو وہ نہیں ڈرتے لہٰذا اگر وہ نکاح کریں اور اپنی بیوی کو اعتماد میں لے لیں تو یہ زیادہ بہتر ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ انہوں نے خود کئی ایسے مرد دیکھے ہیں جو اپنی دونوں بیویوں کو ساتھ رکھتے ہیں، دوسری شادی کے لیے پہلی بیوی کی اجازت لینا دین میں لازم نہیں ہے تاہم پہلی بیوی کو آگاہ ضرور کرنا چاہیے۔
95 فیصد مرد دوسری شادی کے خواہاں، غیر ازدواجی تعلقات سے نکاح بہتر : صائمہ قریشی

95 فیصد مرد دوسری شادی کے خواہاں، غیر ازدواجی تعلقات سے نکاح بہتر : صائمہ قریشی