ماسکو:روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ یوکرین جنگ کا ذمہ دار روس نہیں ہے۔روس صدر ولادی میر پیوٹن نے سینئر روسی فوجی اہلکاروں سے خطاب میں یوکرین جنگ کو دونوں ممالک کے لئے المیہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ یوکرین کو اب بھی بردار ملک کے طورپر دیکھتے ہیں۔روسی صدر کا کہنا تھاکہ یورین کا تنازع تیسرے ممالک کی پالیسی کا نتیجہ ہے۔مغربی ممالک نے سابق سویت یونین کی ریاستوں کا برین واش کرنے کا عمل یوکرین سے شروع کیا جائے۔رواں سال فروری میں روس نے یوکرین کیخلاف فوجی کارروائی شرع کی تھی جس میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
یوکرین جنگ کی ذمہ داری روس پر عائد نہیں ہوتی،صدر پیوٹن

یوکرین جنگ کی ذمہ داری روس پر عائد نہیں ہوتی،صدر پیوٹن