ہندو لڑکی سے بات کرنے پر مسلمان لڑکے پر تشدد دنیا Roze News
دنیا

ہندو لڑکی سے بات کرنے پر مسلمان لڑکے پر تشدد

ہندو لڑکی سے بات کرنے پر مسلمان لڑکے پر تشدد

ہندو لڑکی سے بات کرنے پر مسلمان لڑکے پر تشدد

بھارتی ریاست کرناٹک میں سفر کے دوران ہندو خاتو ن سے بات کرنے پر مسلمان شخص تشدد کا نشانہ بن گیا۔ منگل کوکرناٹک میں یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بائیس سالہ ظہیر نے سفر کے دوران بس میں اپنی دوست ایک ہندو لڑکی سے بات کی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ظہیر کی دوست ہندو لڑکی بیلتھنگڈی کے علاقے میں بس سے نیچے اتر گئی تھی جبکہ ظہیر نے اپنا سفر جاری رکھا۔بعدازاں بس جب اجیرے کے علاقے میں پہنچی تو ایک گروپ نے بس کو روک کر ظہیر و گھسیٹ کر باہر نکالا اورمبینہ طورپر اسے تشدد کا نشانہ بنایا ظہیر پر تشدد کرنیوالے چاروں ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرکے ان کیخلا ف مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ اس معاملے پر مزید تفتیش جاری ہے ۔

Exit mobile version