جنوبی کوریا کی خاتون سیاح کو ہراساں کرنے والے شہری کو بھارتی شہر پونے میں گرفتار کر لیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم کی یہ حرکت ویڈیو میں ریکارڈ ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے بعد لوگ اس کے خلاف غصے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون کو نومبر میں وی لاگ بناتے ہوئے ہراساں کیا گیا اور بار بار چھیڑ چھاڑ کی گئی۔گزشتہ سال ممبئی میں بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا جہاں جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والی خاتون کو ہراساں کیا گیا تھا اور 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا۔
کورین خاتون کو ہراساں کرنے پر ہندوستانی گرفتار

کورین خاتون کو ہراساں کرنے پر ہندوستانی گرفتار