ممبئی:معروف بھارتی اداکارہ کریتی سینن نے باہوبلی اسٹار پربھاس سے تعلقات کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔کریتی سینن نے انسٹاگرام پراسٹوری پوسٹ کرتے پربھاس سے تعلقات کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دے دیا۔اپنی انسٹاگرام سٹوری میں انہوں نے لکھا کہ ان کے کواسٹارورون دھون ریئلٹی شو میں کچھ زیادہ ہی جذباتی ہوگئے تھے اور ان کا کیا ہوا مذاق افواہوں کا سبب بن گیا۔انہوں نے لکھا”نہ یہ پیار ہے”اور ”نہ ہی پی آر“ہمارا”بھیڑیا“ریئلٹی شو پر کچھ زیادہ ہی جذباتی ہوگیا تھا۔کریتی نے لکھا کہ اس سے پہلے کہ کوئی پورٹل میری شادی کی تاریخ کا اعلان کردے میں خود بتا دیتی ہوں کہ یہ افواہیں بے بنیاد ہیں۔
کریتی سینن کا پربھاس سے شادی کی افواہوں کے حوالے سے بیان سامنے آگیا

کریتی سینن کا پربھاس سے شادی کی افواہوں کے حوالے سے بیان سامنے آگیا