بالی ووڈ کے معروف اداکار کار تک آریان کی سوشل میڈیا پرنئی تصویر دیکھ کر مداح پریشان ہوگئے۔ کارتک آریان آج کل اپنی نئی فلم، ستیا پریم کی کتھا، کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر مذکورہ فلم کے سیٹ سے اپنی ایک نئی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ بہت ادا س اور مایوس بیٹھے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ انہوں نے اس تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ کبھی کبھی فم کاکوئی سین ایسا ہوتا ہے جس سے آپ شوٹنگ کے بعد بھی نکل نہیں پاتے، انہوں نے مزید لکھا کہ شوٹنگ کے دوران آض کا دن بہت مشکل تھا۔کارتک آریان کی اس انسٹا پوسٹ نے ان کے مداحوں کو تھوڑا پریشان کردیا ہے۔