لندن:مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے برطانوی اخبار ڈیلی میل کی معافی پر درعمل میں کہا ہے کہ ہماری بے گناہی کا اس سے بڑا کیا ثبوت ہے۔نواز شریف نے کہا کہ عمران خان کے ایماء پر شہزاد اکبر نے جو شہباز شریف پر جھوٹے الزامات لگائے اس پر برطانیہ کے سب سے بڑے اخبار ڈیلی میل نے عدم ثبوت کی بناء پر معافی مانگ لی ہے اللہ پاک نے شہباز شریف اور شریف خاندان کو سرخرو کیا ہے۔نواز شریف نے کہا کہ منی لانڈرنگ،کرپشن،کمیشن،کک بیکس فنڈز اور آفس کے غلط استعمال کے شہبازشریف پر جھوٹے الزامات لگائے گئے۔ان الزامات کی نیشنل کرائم ا یجنسی پہلے ہی تحقیقات کر کے شہباز شریف کو کلین چٹ دے چکی ہے۔نواز شریف نے مزید کہ اکہ خیبرپختونوا میں ایک میٹرو بنائی وہ بھی فالٹی اور اربوں کا خرچہ نیب کیس بھی گیا۔بلین ٹری القادر ٹرسٹ کی جب تفصیلات سامنے آئیں گی تو لوگوں کے رونگٹے کھڑے ہوجائیں گے50ارب کی کر پشن ہے۔
ڈیلی میل معافی ہماری بیگناہی کا ثبوت،عمران کاسرشرم سے جھکنا چاہیے،نواز شریف

ڈیلی میل معافی ہماری بیگناہی کا ثبوت،عمران کاسرشرم سے جھکنا چاہیے،نواز شریف