پیرس میں بے انتہا کچرا اور بدبو،شہری پریشان دنیا Roze News
دنیا

پیرس میں بے انتہا کچرا اور بدبو،شہری پریشان

prance پیرس میں بے انتہا کچرا اور بدبو،شہری پریشان

پیرس میں بے انتہا کچرا اور بدبو،شہری پریشان

فرانس کے دارالحکومت پیرس کا شمار دنیا کے صاف اور خوبصورت ترین شہروں میں ہوتا ہے لیکن اب یہاں گندگی اور کوڑے کے ڈھیر لگ گئے ہیں، پیرس کی سڑکوں پر کئی ٹن بدبو دار کچرا جمع ہوگیا ہے جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے اور صورتحال کی وجہ سے چوہوں کا خطر ہ بھی بڑھ گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق صفائی کرنیوالے اہلکاروں کی پنشن اصلاحات کیخلاف ہڑتال جاری ہے جس کے باعث پیرس کی سڑکوں پر کچرے کے ڈھیر لگ گئے ہیں، غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر ایما نوئل میکرون کی پنشن کی عمر 62 سے بڑھا کر 64 سال کرنے کی تجویز پر کچرا اُٹھانے والے اہلکاروں کی چھ مارچ سے ہڑتال جاری ہے۔ رپورٹس کے مطابق پیرس کی سڑکوں پر بے انتہا کچرا پڑا ہونے کی تصاویر اور ویڈیو ز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

Exit mobile version