لبنان : نیتن یاہو نے گزشتہ ہفتے وزیر دفاع کو عہدے سے ہٹانے کے بعد اسرائیلی کابینہ کے پہلے اجلاس میں حملوں کا اعتراف کیا، اسرائیلی وزیر اعظم نے کابینہ اراکین کو بتایا کہ انہوں نے حملوں پر اصرار کیا تھا جبکہ سابق وزیر دفاع حملوں کے مخالف تھے ۔ماہ ستمبرمیں لبنان میں ہزاروں پیجر رکھنے والے افراد اور واکی ٹاکی استعمال کرنے والوں پر جاں لیوا حملے اسرائیل نے کیے تھے، اس سے پہلے اسرائیل نے ان حملوں کی سرکاری طور پر ذمہ داری قبول کرنے سے گریز کیا تھا۔حزب اللہ نے اسرائیل کو ہی ان پیجر حملوں کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا
لبنان کی حکومت نے اقوام متحدہ کے ذیلی عالمی ادارہ محنت کے پاس ایک درخواست جمع کرائی ہے جس میں ان دہشت گردانہ حملوں کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے اسے سزا دینے کا کہا ہے، لبنانی حکومت کے مطابق آئندہ دنوں عالمی تجارتی تنظیم کے پاس بھی اسرائیل کے خلاف درخواست دائر کی جائیگی۔ پہلی بار کسی اعلی ترین اسرائیلی عہدیدار نے لبنان میں پیجر حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔