پشاور:پشاور میں واقع بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکاروں دلیپ کمار اور راج کپور کی تاریخی حویلیوں کو اصل حالت میں بحال کرنے کے منصوبے پر باضابطہ کام کا آغاز کر دیا گیا۔سیکرٹری آثار قدیمہ خیبرپختونخوا ڈاکٹر عبدالصمد کے مطابق یہ منصوبہ دو سال میں مکمل کیا جائے گا اور اس پر مجموعی طور پر 7 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے۔
ڈاکٹر عبدالصمد نے بتایا کہ ان دونوں حویلیوں کو ان کی اصل حالت میں بحال کیا جائے گا اور بعد ازاں انہیں سیاحوں کے لیے کھول دیا جائے گا تاکہ مقامی اور بین الاقوامی سیاحت کو فروغ ملے، یہ منصوبہ سابقہ حکومت کے دور میں شروع کیا گیا تھا تاہم فنڈز کی کمی کے باعث زیر التوا رہا۔
پشاور: دلیپ کمار اور راج کپور کی حویلیوں کی بحالی کا کام شروع

پشاور: دلیپ کمار اور راج کپور کی حویلیوں کی بحالی کا کام شروع