نیو جرسی ، انسانی ایثار اور ہمدردی کی ایک عجیب وغریب خبر امریکا سے آئی ہے جہاں اوبر ٹیکسی ڈرائیور نے ایک اجنبی مریض کو اپنا گردہ عطیہ کردیا ہے۔سابق امریکی فوجی ٹم لیٹس نیو جرسی میں رہتے ہیں جہاں ایک دن انہیں 73 سال بل سیموئیل کو ہسپتال پہنچاناتھا جن کے گردے فیل ہوچکے تھے ، گذشتہ بیس برس کی ذیابیطس سے ان کے دونوں گردے ناکارگی کی آخری حد پر تھے دوسری جانب ڈاکٹروں کو بل کیلئے گردہ درکار تھا اور وقت گزرتا جارہاتھا کیونکہ ڈائلائسس کا عمل بھی بہت کارگر ثابت نہیں ہورہاتھا۔اور تکلیف بڑھی اور بل نے انہیں بتایا کہ وہ گردے کے عطے کا شدت سے انتظار کررہے ہیں ۔اسی ایک سفر میں ٹم فیصلہ کرچکے تھے کہ وہ اس مجبور شخص کو اپنا گردہ ضرور دینگے ، اس کے بعد ٹم دوبارہ مریض بل سیموئیل کے گھر گئے اور اپنا پتہ اور رابطہ نمبر دیا اور یقین دلایا کہ وہ اپنی بات پر قائم رہے گا۔