ٹائیگر شیروف کی ہیروئن بن کر پریشانی کا سامنا کرنا پڑا: کریتی سینن انٹرٹینمنٹ Roze News
انٹرٹینمنٹ

ٹائیگر شیروف کی ہیروئن بن کر پریشانی کا سامنا کرنا پڑا: کریتی سینن

ٹائیگر شیروف کی ہیروئن بن کر پریشانی کا سامنا کرنا پڑا: کریتی سینن

ٹائیگر شیروف کی ہیروئن بن کر پریشانی کا سامنا کرنا پڑا: کریتی سینن

ممبئی:بھارت کی نامور اداکارہ کریتی سینن نے اعتراف کیا کہ انہیں ٹائیگر شیروف کی ہیروئن بن کر پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اور ٹائیگر کی ہیروئن کا ٹیگ ہٹانے میں برسوں لگ گئے۔ انٹرویو کے دوران کریتی کا کہنا تھا کہ انہیں ابتدائی دنوں میں صرف ٹائیگر شروف کی ہیروئن قرار دیا جاتا ہے۔ کریتی سینن کاکہنا تھا کہ مجھے اپنی فلم کامیاب بنانے میں زیادہ وقت نہیں لگا
ہیروپنتی کے وقت اگرچہ لوگ ٹائیگر کو جانتے تھے لیکن ڈائریکٹر اور پروڈیوسر نے فلم کو دو نئے چہروں کو لانچ کرنے کے طور پر رکھا لہذا مجھے گانے اور پرفارمنس کے ساتھ بالی ووڈ کی بہترین ہیروئن بننے کا موقع ملا۔ کریتی سینن نے مزید کہا ہے کہ کچھ عرصے بعد ہی لوگ مجھے دیکھ کر کہتے تھے کہ یہ وہی ہے جو ٹائیگر کی فلم میں آئی تھی۔ بات جاری رکھتے ہوئے بھارتی ادارہ نے کہا کہ اگر آپ فلمی گھرانے سے نہ ہوں تو اپنے نام اور چہرہ لوگوں کے ذہنوں میں نقش کرنے کیلئے آپ کو وقت لگتا ہے۔

Exit mobile version