واٹس ایپ میں کال شیڈولنگ اور وائس نوٹ ٹیکسٹ کے آپشن جلد شامل ہوسکتے ہیں دلچسپ و عجیب Roze News
دلچسپ و عجیب

واٹس ایپ میں کال شیڈولنگ اور وائس نوٹ ٹیکسٹ کے آپشن جلد شامل ہوسکتے ہیں

واٹس ایپ کا ثالث فرقی پیغام ایپ سے متعلق اہم فیچر پر کام جاری

واٹس ایپ کا ثالث فرقی پیغام ایپ سے متعلق اہم فیچر پر کام جاری

سان فرانسسکو: واٹس ایپ کے اندرونی حلقوں کے مطابق، اس کے اگلے بی ٹا ورژن میں بہت سارے فیچرز میں سے دو اہم فیچروں میں کال شیڈولنگ اور وائس نوٹ کو ٹیکسٹ میں پیش کرنے جیسے آپشن شامل ہیں۔پہلے آپشن کے تحت گروپ کے اراکین کو ایک نوٹیفکیشن ملے گا جس سے شیڈول یا وقت پر طے کی گئی کال کی تفصیلات معلوم کی جاسکیں گی۔ اسے تجزیہ نگاروں نے کال شیڈیولنگ فیچر کا نام دیا ہے۔ جیسے ہی کال شروع ہوگا گروپ کے اراکین کو اس کی اطلاع دیدی جائے گی۔لیکن جس طرح آپ یوٹیوب پرمختلف زبانوں کے الفاظ یا (ٹرانسکرپٹ) دیکھتے ہیں عین یہی فیچر اب واٹس ایپ میں بھی دیکھنے کو مل سکتا ہے اور اس سے قبل بھی ڈیجیٹل تجزیہ نگار اس کی جانب اشارہ کرچکے تھے۔ واضح رہے کہ جدید اسمارٹ فون ٹرانسکرپشن کے عمل کو سپورٹ کرتے ہیں۔ یعنی اب وائس میسج کا متن دیکھا اور پڑھا جاسکے گا۔شیڈول کال کے لیے کال بٹن کو دباکررکھاجائے تو کئی آپشن نمودار ہوں گے جن میں وقت، تاریخ اور عنوان سامنے ظاہر ہوں گے جن کی تفصیلات شامل کرکے آپ تمام گروپ ممبران کو اس کی اطلاع دے سکتی ہیں۔

 

Exit mobile version