امریکا کے صدر کی سرکاری رہائشگا ہ و دفتر وائٹ ہاﺅس سے کوکین ملنے کی تحقیقات ختم کردی گئیں ،فنگرپرنٹ ، ڈی این اے اور ویڈیو فوٹیج کے جائزوں کے باوجود وائٹ ہاﺅس میں کوکین چھوڑنے والے شخص کی نشاندہی نہیں ہوسکی ہے ۔اس سے قبل رواں ماہ وائٹ ہاﺅس کی ترجمان کیرین ، جین پیٹر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم ہر ایکشن لیں گے جو کہ مناسب اور قابل ضمانت ہو، سیکرٹ سروس اس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔رواں ماہ کے آغاز میں وائٹ ہاﺅس کے ایگز یکٹیو ایونیو کے داخلی ہال سے کوکین برآمد کی گئی تھی ۔
وائٹ ہاﺅس سے کوکین ملنے کی تحقیقات ختم کردی گئیں

وائٹ ہاﺅس سے کوکین ملنے کی تحقیقات ختم کردی گئیں