نورا فتیحی نصیحتوں پر عمل نہ کرنے پر خوش انٹرٹینمنٹ Roze News
انٹرٹینمنٹ

نورا فتیحی نصیحتوں پر عمل نہ کرنے پر خوش

نورا فتیحی نصیحتوں پر عمل نہ کرنے پر خوش

نورا فتیحی نصیحتوں پر عمل نہ کرنے پر خوش

بالی ووڈ اداکارہ نورا فتیحی نے کہا ہے کہ کیرئیر کے ابتدائی دنوں میں ملنے والی نصیحتوں پر عمل نہ کرکے خو ش ہوں ۔اکتیس سالہ نورا فتیحی نے اپنے کیرئیر سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اچھے اور برے فیصلوں سے متعلق بات کی ۔نورا فتیحی نے کہا کہ کیرئیر کے ابتدائی دنوں کے دوران مجھے مخصوص لوگوں اور اداکاروں کیساتھ ڈیٹ کرنے کا کہا جاتا تھا۔اداکارہ نے کہا کہ میں خوش ہوں کہ میں نے کبھی ایسی کوئی بات نہیں سنی اور میں بہت خوش ہوں کیونکہ اب میں اپنے اصول بنائی ہوں اور اپنی شرائط پر کام کرتی ہوں ۔میری کامیابی کسی دوسرے شخص کی وجہ سے نہیں ہے یہ میری اپنی وجہ سے ہے اور باقی سب صرف ایک پلس ہیں اس لیے مجھے اس پر بہت فخر ہے ۔

Exit mobile version