لاہور:نوال سعید نہ صرف اپنی اداکاری بلکہ اپنے منفرد فیشن اور سٹائل کے لیے بھی جانی جاتی ہیں، ان کے چاہنے والے ہمیشہ ان کے ہر نئے انداز کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔حال ہی میں اداکارہ نوال سعید نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند نئی تصاویر شیئر کیں جو مداحوں کے دلوں کو گھائل کر گئیں۔مذکورہ تصاویر میں اداکارہ سیاہ رنگ کے مشرقی لباس میں ملبوس دکھائی دے رہی ہیں، اس لباس پر کی گئی سنہری اور سرخ کڑھائی نے لباس کو چار چاند لگا دیئے ہیں جبکہ کھلی زلفیں، گہرا میک اپ اور قاتلانہ مسکراہٹ نوال کے حسن کو دو آتشہ کررہی ہے۔تصاویر نے سوشل میڈیا پر آتے ہی فیشن کی دنیا میں تہلکہ مچادیا، پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے جبکہ کمنٹ سیکشن میں مداحوں کی جانب سے محبت بھرے کمنٹس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔