لاہور: معروف وی جے، میزبان اور اداکارہ انوشے اشرف نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں وقت گزرنے کے بعد نماز اور حیا کی اہمیت سمجھ میں آئی۔معروف میزبان و اداکارہ انوشے نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے مختلف پہلووں پر کھل کر بات کی۔انوشے نے اپنے بچپن کے دن یاد کرتے ہوئے بتایا کہ میری والدہ اور خالہ ہمیں نماز کے لیے سختی سے کہتی تھیں، یہاں تک کہ کہا جاتا تھا کہ جو نماز نہیں پڑھے گا اسے کھانا نہیں ملے گا مگر ہم پھر بھی نماز پڑھنے سے کتراتے تھے۔
اب پوری دنیا گھومنے اور زندگی کے تجربات کے بعد میں نے دل سے نماز کی اہمیت کو جانا اور بغیر کسی دبا کے باقاعدگی سے نماز پڑھنا شروع کی، انوشے نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ حال ہی میں عمرے کی سعادت حاصل کر چکی ہیں۔ کسی کو زبردستی نماز کی پابندی یا مخصوص لباس پہننے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا، یہ سب انسان تب ہی سمجھتا ہے جب اللہ اسے ہدایت دیتا ہے، اس لیے ہمیں دوسروں کے انتخاب کا احترام کرنا چاہیے۔