کراچی: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے معروف پاکستانی ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کو گرفتار کرلیا۔ عاطف احمد خان کو ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں ان کی رہائش گاہ پر چھاپے کے دوران حراست میں لیا۔
عاطف احمد خان نجی بینک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر رہ چکے ہیں اور ان پر کمپنی کے فنڈز میں مبینہ طور پر 54 کروڑ روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں کا الزام ہے۔ ملزم عاطف احمد خان پر الزام ہے کہ انہوں نے کمپنی کے 80 ملین روپے ذاتی ٹریڈنگ کے لیے استعمال کیے،انہوں نے غیر قانونی طور پر 654 ملین روپے تھرڈ پارٹی سے حاصل کیے اور انہیں کمپنی کے فنڈز سے زیادہ مارک اپ کے ساتھ واپس کیا۔
عاطف احمد خان نے کمپنی کے مالیاتی ریکارڈ میں جعلسازی کی تاکہ اپنی مالی بدانتظامیوں کو چھپایا جا سکے، تحقیقات کے بعد ہی ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا گیا ہے، عدالت نے ملزم عاطف خان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ بھی منظور کرلیا ہے۔
نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کرپشن کیس میں گرفتار

نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کرپشن کیس میں گرفتار