اسلام آباد: میکسیو سٹی میں امریکی سرحد کے قریب پناہ گزینوں کے مرکز میں آگ لگ گئی غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پناہ گزینوں کے مرکز میں آگ لگنے سے 35 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 100 کے قریب افراد آگ لگنے کے باعث پیدا ہونیوالی کاربن مونو آکسائیڈ گیس کے زہریلے دھویں سے متاثر ہوئے ہیں،زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیاگیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ پناہ گزینوں کے مرکز میں آگ لگنے کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے، غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں داخل ہونے کیلئے غیر قانونی طورپر سرحد پار کرنے کی کوشش کرنے کے دوران پکڑے جانیوالے افراد کو اس پناہ گزین مرکز میں رکھا جاتاہے۔