مکہ کے ہوٹل میں آتشزدگی؛ 8 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق دنیا Roze News
دنیا

مکہ کے ہوٹل میں آتشزدگی؛ 8 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق

مکہ کے ہوٹل میں آتشزدگی؛ 8 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق

مکہ کے ہوٹل میں آتشزدگی؛ 8 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق

سعودی عرب میں مکہ میں واقع ہوٹل میں آتشزدگی کے باعث 8 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مکہ میں ابراہیم خلیل روڈ پر واقع ایک ہوٹل میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ انہوں نے بتایا کہ جدہ میں پاکستان قونصلیٹ مقامی حکام سے مسلسل رابطے میں ہے تاکہ متاثرین اور ان کے اہلخانہ کی مدد کی جاسکے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شارٹ سرکٹ کے باعث آگ ہوٹل کی تیسری منزل کے ایک کمرے میں بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے دیگر کمروں میں پھیلا گئی۔

Exit mobile version